بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط تاخیر کا شکار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط تاخیر کا شکار

ملتان(خصوصی رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط تاخیر کا شکار ہوگئیں بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 13500 روپے ملکی حالات کشیدگی کیوجہ لیٹ کر دیا گیا ہے۔۔

 اس سال کی دوسری قسط کی ادائیگی فیز وائز مبنی تھی فیز 1 کے ڈسٹرکٹ کی ادائیگی کر دی گئی ہے البتہ فیز 2 کی رقم کی ادائیگی ملکی حالات خراب ہونے کیوجہ سے اگلے ماہ جون میں تقسیم شروع ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی حالات میں بہتر ی ہونے پرامکان ہے کہ اسی ماہ مئی میں ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔دوسری جانب اقساط کی ادائیگی میں تاخیر سے مستحقین کی پہلے سے خراب حالت میں مزید ابتر ہوگئی،مستحق افراد نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ فوری مداخلت کرتے ہوئے اقساط جاری کرائیں،متاثرین کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے حاصل شدہ رقم سے بڑی مشکل سے گزر بسر کرتے ہیں ،اس کی ادائیگی میں بھی تاخیر سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،حکومت ہماری دادر سی کے لئے فوری اور ترجیحاََ اقدامات اٹھائے تاکہ ہم ضروریات زندگی پوری کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں