جوابی کارروائی ‘بھارتی چیخیں امریکہ تک سنائی دیں‘یوسف کسیلیہ
گگو منڈی(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی وایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے پاک بھارت جنگ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کی چیخیں امریکہ تک سنائی دینے لگیں۔۔۔
پاک فضائیہ نے بھارت کا ایسا حشر کیا جسے مودی کبھی نہیں بھلا سکے گا ،بھارتی حملوں کے بعد پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ بھارت کو ان حملوں کا بہت ہی مؤثر جواب دیا جائے گا اور جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو اس کے رافیل جہاز کام آ ئے اور نہ اس کے پائلٹ ،پاکستان کی طرف سے نہ رکنے والے میزائلوں نے بھارت کو کھنڈر بنا دیا اور اس کا نا قابل تلافی نقصان ہوا جس پر مودی نے امریکہ کی منت سماجت کی اور کہا کہ پاکستان کو مزید حملے کرنے سے روکا جائے جس پر صدر ٹرمپ اور عالمی لیڈروں نے جنگ بندی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پائلٹوں کو واپسی کی کال نہ ملتی تو کچھ ہی دیر کے بعد دہلی دنیا کے نقشہ سے مٹ جا تا ، بھارت کے پائلٹ رافیل طیارے اڑانے کے لائق نہیں ،مودی انہیں گدھا گاڑی میں بندوق فٹ کرا دیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اورافواج پاکستان کی جنگ لڑنے کی بہترین حکمت عملی نے دنیا کو حیران کر دیا ۔