تھانہ کے اندر سے ممبر ضلعی بار کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی

 تھانہ کے اندر سے ممبر ضلعی بار کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)تھانہ کے اندر سے ممبر ضلعی بار کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 37ڈبلیو بی کا رہائشی وکیل و ممبر ڈسٹرکٹ بار راحت اللہ گزشتہ روز ساڑھے چار بجے۔۔۔

 اپنی موٹر سائیکل تھانہ صدر کی عمارت کے اندر کھڑی کرکے آفس بلاک میں کسی کام کے سلسلہ میں چلا گیا، تھوڑی دیر بعد واپس آیا موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی۔ تھانہ دانیوال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔راحت اللہ ایڈووکیٹ نے تھانہ کے اندر سے موٹرسائیکل چوری ہونے پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او محمد افضل سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو فوری گرفتار اورموٹر سائیکل برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں