روزگارکیلئے بلوچستان جانیوالے دو بھائی اغوا

 روزگارکیلئے بلوچستان  جانیوالے دو بھائی اغوا

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )روزگارکیلئے بلوچستان جانیوالے دوحقیقی بھائی کو اغوا کرلیاگیا۔ چک13اے کے رہائشی رضوان عاشق نے پولیس پکار15پر دی جانیوالی اطلاع میں بیان کیاکہ۔۔۔

 اس کے دوست چک74اے کے رہائشی 35سالہ عمران اور32 سالہ عرفان جوکہ روزگارکے سلسلہ میں کچی پہاڑی بلوچستان گئے ہوئے تھے جن کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیاہے ‘دوست کی جانب سے پولیس کودی جانیوالی اطلاع پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان کے علاقہ سے اغواہونیوالے حقیقی بھائیوں کے اغواکامقدمہ بلوچستان میں اندراج کیاجاسکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں