ڈی سی وہاڑی کی زیر قیادت اجتماع‘پاک افواج کو خراج تحسین

ڈی سی وہاڑی کی زیر قیادت اجتماع‘پاک افواج کو خراج تحسین

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر قیادت عوام کا بہت بڑا اجتماع ،بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین، شہریوں۔۔۔

 خواتین اور بچوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ، پاکستان اورفوج زندہ باد کے نعرے ، مٹھائی تقسیم کی گئی، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر ہے ، دنیا نے جان لیاکہ پاک افواج ناقابل تسخیرجذبوں اور صلاحیتوں سے مزین ہے ،مشکل وقت میں پاکستانی قوم یکجا ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ،جنگ میں شاندار کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے پانچ گھنٹے میں کاری ضربیں لگاکربھارتی جنگی غرور خاک میں ملا کرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور فتح یاب ہوئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول،سی ای او بلدیہ راؤ نعیم خالد،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیرب خورشید،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، صدر انجمن تاجران ارشاد بھٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں