بلدیہ بوریوالہ کا یوم تشکر‘ ریلی‘ پاک فوج کو خراج تحسین

بورے والا(سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کی قیادت میں بورے والا میں یوم تشکر منایا گیا ، سینکڑوں شہریوں کی ریلی ، اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کی گاڑیوں ، موٹر سائیکلز اور عما رتوں پر پاکستانی پرچم لگا ئے۔۔۔
ریلی بلدیہ آفس گول چوک سے شروع ہو کر کالج روڈ سے ہوتے ہوئے ملتان روڑ پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ملک فاروق احمد کی زیر قیادت نکالی گئی،افسروں ،ملازمین کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخی کارنامے کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، پاک فوج نے جس طرح دشمن کو جواب دیا ،اس کی صلاحیت کو دنیا نے دیکھا ہے ۔دشمن نے جب بھی پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری مسلح افواج نے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے ملتان روڈ پرگاڑیوں پر قومی پرچم اور سٹیکرز لگائے ۔