سکیننگ میٹرز تنصیب کا منصوبہ جلد مکمل کرنیکا حکم

سکیننگ   میٹرز       تنصیب    کا   منصوبہ    جلد   مکمل    کرنیکا    حکم

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو سید جواد منصوراحمد نے کہا ہے کہ بجٹڈ لاسز، واجبات کی وصولی، مستقل نادہندگان سے ریکوری اورسکیننگ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کرنے جیسے اہم امور پر موثر اور ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

تمام فیلڈ افسر بجٹڈ لاسز کی وجوہات کا تکنیکی تجزیہ کریں اور ان مسائل کی نشاندہی کریں جو نظام میں مالی اور تکنیکی نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال سرکل میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایس ای ساہیوال، ڈپٹی کمرشل منیجر اور تمام ڈویژنوں کے ایکسین نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صارفین سے واجبات کی وصولی اورمستقل نادہندگان سے ریکوری میں تیزی لائی جائے اور ہر سب ڈویژن میں سکیننگ میٹرز کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ بجلی کے نظام میں بہتری، صارفین کی سہولت اور ادارے کی مالی حالت کی بہتری، ان اقدامات سے جڑی ہوئی ہے ۔ تمام افسروں کو چاہئے کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے متحرک اور موثر حکمت عملی اپنائیں۔چیف انجینئر نے واضح کیا کہ آئندہ کارکردگی کے جائزے کے دوران ان نکات پر عمل درآمد کو خصوصی طور پر دیکھا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں