پوری دنیا کو پتہ چل گیا پاکستانی عوام فوج کیساتھ ‘ احمد جواد

ملتان (خصوصی رپورٹر)جنرل منیجرسوئی نادرن گیس احمد جواد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے،،ز۔۔
کہ پاکستانی عوام اپنی بہادر فوج کیساتھ ہے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر پاکستان کی فضائی اور بحری افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جنگیں وہ ہارتے ہیں جہاں صرف فوجیں لڑتی ہیں جہاں قومیں لڑ جائیں وہ کبھی نہیں ہارا کرتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوئی گیس ڈسٹری بیوشن آفس میں اظہارجشن فتح اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے زمینی ،بحری افواج اور پاک فضائیہ کے بہادر افسروں ،پائلٹس اور نوجوانوں کو خراج تحسین اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ،ہم جنگ میں حصہ لینے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر چیف انجینئر بینامین شاہد ،ٖ ڈپٹی چیف ایڈمن عثمان کریم بیگ ،ٖ ڈپٹی چیف آصف مجید و دیگر افسروں، سی بی اے کے نمائندے مرزا ندیم بیگ، ٖ ارشد امین آفریدی،ٖیعقوب خان کے علاوہ سوئی گیس کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔آخر میں شاندار کامیابی پر ریلی بھی نکالی گئی ۔