خاتون کا اغوا، تین نامزد ،تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ

خاتون کا اغوا، تین نامزد ،تین  نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں تین نامزد تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔

سٹی جلالپور پولیس کو محمد حسین نے بتایا کہ ملزمان عاشق حسین ،ظفر وغیرہ ہمراہ تین نامعلوم افراد گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور میری بیوی سمیرا بی بی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں