72گھنٹوں میں35اشتہاریوں سمیت 92ملزم گرفتار

72گھنٹوں میں35اشتہاریوں سمیت 92ملزم گرفتار

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری۔۔

۔72 گھنٹوں کے دوران 92خطرناک ملزمان گرفتار ۔ گرفتار ملزمان میں 6اے کیٹگری سمیت 35 اشتہار ی شامل، 2 عدالتی مفرور اور 8 ٹارگٹ افینڈرز بھی گرفتار -24منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5840 گرام چرس، 2770گرام ہیروئین اور 576 لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ7 اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے 7پسٹل برآمد کئے گئے ۔ دریں اثناتازہ ترین کاروائیوں میں پولیس تھانہ سٹی وہاڑی اور فتح شاہ کے مشترکہ علاقہ سے 2 موٹر سائیکل چور گینگزکے 5 ممبران گرفتارکرلیے گئے ۔جن سے پراپرٹی کے 14 مقدمات ٹریس کرلیے گئے ، 10لاکھ 62 ہزار روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل و نقدی برآمد کی گئی ۔جبکہ پولیس تھانہ ٹھینگی نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 11 جواریوں کو گرفتار کر کے دا پر لگی رقم 1 لاکھ 12 ہزار روپے برآمد کی ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں