بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر )شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
۔کوتوالی پولیس کو امتیاز نے بتایا کہ ملزم سلیم نے مجھ سے ادھار کی مد میں چھے لاکھ روپے لیکر پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔