ملتان چیمبر کا تجاویز کی تیاری کیلئے پری بجٹ سیمینار کا انعقاد

ملتان (لیڈی رپورٹر ) ایوان تجارت وصنعت ملتان میں آئندہ بجٹ کے لیے ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے حکومت کو بھجوائی جانیوالی تجاویز کی تیاری کیلئے پری بجٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔
،پوسٹ بجٹ سیمینار بھی منعقد ہو گا۔ٹیکس معاون اور آڈیٹر امجد جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس گزار اور محکمہ میں اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کیا جانا چاہیے ، کاروباری برادری معاشی مجاہد ہے ،انکی مشکلات مسائل کو سامنے رکھ کرمعاشی پالیسیاں مرتب کی جانی چاہیں جبکہ انٹر پرینورز ملکی اکانومی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ہماری ٹیکس پالیسی جبر اور قہر پر مشتمل ہوتی ہے اعتماد پر نہیں، انٹر پرینورزکے لیے ایک کروڑ سے زائد آمدنی پر 10فیصد ٹیکس عائد کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے جس پر ترمیم کی ضرورت ہے ،ہماری ٹیکس پالیسی مائیکرو،سمال اور میڈیم انٹر پرائززکی ضروریات کو اجاگر نہیں کرتی اور یہ پالیسیاں ایف بی آر بنا رہا ہے جسے سماجی حقائق کا ادراک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس پالیسی زمینی حقائق اور کاروباری طبقہ کی مشاورت سے بنائی جانی چاہیے تاکہ مسائل اور مشکلات کو مد نظر رکھا جا سکے ،دنیا بھر میں سیلز پر نہیں انکم ٹیکس پر ریونیو ٹارگٹ پورے کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریجنل سطح پر ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے کمیٹیاں ہونی چاہیں ۔قائمقا م صد ر ایوان محسن خواجہ نے کہا کہ ایف بی آر ہمہ قسم پالیسی کی تیاری،نفاذ یا ایس آر او جاری کرنے سے قبل ماضی کی طرح سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے ۔