ٹریفک پولیس کے 3 اہلکاروں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

ٹریفک پولیس کے 3 اہلکاروں  کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

وہاڑی (خبرنگار )ٹریفک پولیس کے 3 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ۔ڈی ایس پی ٹریفک ظفر القدوس نے اپنے دفتر میں کانسٹیبل ناصر ، کانسٹیبل محمد اشفاق اور محمد آفتاب کو ہیڈ کانسٹیبل کے بیج لگائے ۔

اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک چودھری مبشر اور ریڈر ٹو ڈی ایس پی ٹریفک سخاوت بھٹی بھی موجود تھے ۔ ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ظفر القدوس نے انہیں ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور مزید محنت و لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کی تلقین بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں