فوج نے صحیح وقت پر دشمن کو بھر پور جوا ب دیا،پی پی رہنما

فوج نے صحیح وقت پر دشمن کو بھر پور جوا ب دیا،پی پی رہنما

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کی میر واثق سرجیس حیدر ضلعی صدر، پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکریٹری اور ارشاد احمد گادھی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری کی زیر قیادت جشن فتح کی ریلی میں شرکت۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں کااس موقع پر کہنا تھا کہ پاک افواج نے صحیح وقت پر دشمن کو بھر پور جوا ب دیا، ہماری افواج اور قوم میں ہمت، حوصلہ اور جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے جنہوں نے مشکل ترین معاشی حالات میں پاکستان میں ایٹمی پروگرام اور بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی،اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پہلی چھڑپ میں انڈیا کے 6 لڑاکا طیارے جن میں رافیل بھی شامل تھے مار گرائے اور ان شاہینوں کو جنہوں نے انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے اہداف کو نشانہ بناکر سرخرو لوٹے ، اس کے ساتھ ساتھ ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید رانی بینظیر بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی وجہ سے پاکستان آج ایٹمی طاقت ہے اور پوری دنیا اس سے خوفزدہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں