سکول کونسلزا لیکشن، ملتان میں آج پولنگ ہوگی

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں 38ہزار سے زائد سکولوں میں طلبا کونسلوں کے الیکشن،ملتان میں پولنگ مکمل۔۔
، آج تک تمام سکولوں میں الیکشن مکمل کرانے کی ہدایت تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات کا عمل آج 16 مئی تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ،اس قبل انتخابات کے لئے 21 مئی تاریخ مقرر کی گئی تھی محکمہ سکول ایجوکیشن نے سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کیلئے نئی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسل انتخابات کے حوالے سے تصاویری ثبوت فراہم کئے جائیں جاری مراسلہ کے مطابق الیکشن کے تصویری ثبوت واٹس ایپ کئے جائیں ،گزشتہ الیکشن میں انتخابات پرتحفظات اور اعتراض سامنے آئے تھے ، حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی کمشنرزکومدعو کیاجائے۔ دوسری جانب ملتان کے سکولوں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیرنگرانی انتخابات کا مرحلہ پرامن اور انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوااس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری اور سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ گرلز مسلم ماڈل ہائی سکول ملتان سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبداللہ کھوکھر اور ڈی ای او ایلیمنٹری میاں خالد عالم نے گورنمنٹ ہائی سکول متی تل ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ضیغم نواز ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ڈاکٹر عالیہ نگہت ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب حناء چودھری ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن خواجہ مظہر الحق اور ڈی ای او ایلیمنٹری سکول نزہت پروین نے گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول ڈی ای او سیکنڈری ملتان میں پولنگ کا جائزہ لیا ۔