شدید موسم،22مئی سے گرما تعطیلات کا امکان

ملتان(خصوصی رپورٹر)موسم میں شد ت ، تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں جلد ہونے کا امکان۔۔
تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم گرمی کی شدید لہر کے سبب گرمیوں کی چھٹیاں22مئی سے ہونے کا امکان ہے ۔پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارہ نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں عوام کو گرمی کی شدید لہر سے بچنے کے لئے دھوپ میں کم سے کم رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔اس الرٹ میں ہسپتالوں کو غیر معمولی صورتحال کے لئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ہیٹ ویو کے دوران کم سن بچوں کو شدید گرمی ، ہیٹ سٹروک اور سن سٹروک سے بچانے کے لئے گرمیوں کی چھتیاں معمول کے وقت سے ایک ہفتہ پہلے یعنی 22مئی کو کی جاسکتی ہیں ۔