خواتین ٹیچرز کیلئے ٹرانسفر پالیسی تبدیل کردی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)خواتین ٹیچرز کی ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی کردی گی ،کسی بھی وقت اور کہیں بھی تبادلہ کراسکیں گی۔۔
تفصیل کے مطابق ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ترمیم کردی گئی،اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت تبادلہ کرواسکیں گی۔ جاری مراسلے کے مطابق خواتین اساتذہ شادی کے بعد ایک سال میں تبادلے کی درخواست دے سکتی ہیں،ہارڈ شپ کی بنیادپرشادی شدہ خواتین اساتذہ کا تبادلہ ترجیحی بنیادوں پر کردیا جائیگا،ہارڈ شپ کی بنیاد پرتمام تبادلے سیس پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے ،اوپن میرٹ پر تبادلوں کے دوران ہارڈ شپ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی ۔شادی کے بعد تبادلے کیلئے نکاح نامہ، شوہر کاآئی ڈی کارڈ ،رہائش کا ثبوت لازم ہوگا،بین الاضلاعی تبادلے کیلئے متعلقہ سی ای او سے منظوری اور این او سی لینا ضروری ہے یہ پالیسی فوری طورپر نافذ کردی گئی ہے ۔