جعلساز سرگرم، 10شہری جمع پونجی سے محروم ہوگئے

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دس افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
کوتوالی پولیس کو تجمل نے بتایا کہ ملزم ناصر نے ادھار کی مد میں 18لاکھ روپے لیکر پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا قادر پورراں پولیس کو خالد نے بتایا کہ ملزم عامر نے 6لاکھ کی بابت چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا کینٹ پولیس کو زین نے کہا کہ ملزم شوکت نے 30لاکھ کے عوض بوگس چیک دیا غلام اصغر کو ملزم محمد احسن نے 5لاکھ روپے لیکر بوگس چیک دیا ناصر شفیق کو ملزم ناصر اور ابوبکر نے 1کروڑ 50لاکھ کی بابت جعلی چیک دیئے ممتاز آباد پولیس کو جمشید احمد نے بتایا کہ ملزم محمد صدیق نے 20لاکھ ملزم سعدیہ بی بی نے 30لاکھ روپے بوگس چیک دیئے شبیر احمد کو ملزم فیاض نے 86لاکھ 50ہزار کا جعلی چیک دیا جبکہ شاہ رکن عالم پولیس کو عمران لطیف نے بتایا کہ ملزم داود نے 8لاکھ روپے وصول کرکے پیسوں کیلئے چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا۔
جعلساز سرگرم