پاک فوج ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی، خادم حسین

پاک فوج ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی، خادم حسین

ملتان(کورٹ رپورٹر)ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاء کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گزشتہ روز ریلی نکالی گئی ۔۔

ریلی میں صدر، جنرل سیکرٹری، سابق عہدیدار اور ممبران وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور بھارت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی ،ریلی کی قیادت صدر خادم حسین میتلا اور جنرل سیکرٹری راجہ امتیاز کیانی نے کی، جب کہ سابق صدور عبدالستار، یونس غازی، جاوید اقبال اویسی، مہوش، فوزیہ ملک، عثمان خان، ابوبکر عثمان، ستار ملک، رفیق احمد، ملک مقبول احمد، ارشد شاہ، سابق جنرل سیکرٹری عمران غازی، عثمان ہادی اور سید جنید ممتاز شاہ سمیت متعدد وکلاء شریک ہوئے ،صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن خادم حسین نے کہا ہماری یہ ریلی پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے ، جو ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ۔ بھارت نے نہتے شہریوں پر حملہ کر کے اپنی بزدلی دنیا پر آشکار کر دی ہے لیکن پاکستان نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا جسے پوری دنیا نے دیکھا ۔شرکاء نے کہا پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ، جس نے بھارت کو دن دہاڑے عبرتناک شکست دی۔ ہم بطور وکلاء ان کے ساتھ کھڑے ہیں ادھر ریلی کے دوران ‘پاکستان زندہ باد’ اور ‘پاک فوج پائندہ باد’ کے نعرے لگائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں