10سالہ بچے سے گداگری کرانے والے کیخلاف مقدمہ درج

10سالہ بچے سے گداگری کرانے  والے کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔

گلگشت پولیس کو توشیبا رمضان نے بتایا کہ دوران گشت جلال چوک سے 10سالہ عمران کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کیا جس سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ نابالغ عمران کو ملزم عامر زبردستی پیسوں کے عوض بھیک منگواتا ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں