مختلف واقعات میں دوخواتین اغواء

گگومنڈی(نامہ نگار)مختلف واقعات میں دوخواتین اغواء چک نمبر195۔ای بی کے رہائشی محمدشعبان کی جواں سالہ بیٹی گھرمیں موجودتھی۔۔
کہ مسمیان آصف،ساجد وغیرہ زبردستی اسے کارمیں ڈال کراغواء کرکے لے گئے جبکہ چک نمبر287۔ای بی کارہائشی محنت کش محمدشہباز گھرسے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران غلام مرتضے ٰ بھٹی،شریف عرف کالابھٹی نے محنت کش شہبازکی بیوی جودوبچوں کی ماں بتائی جاتی ہے کواغواء کرلیادونوں واقعات کی اطلاع پرپولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔