نشتر ،بغیر شیڈ موٹرسائیکل سٹینڈ،شہریوں کو مشکلات

نشتر ،بغیر شیڈ موٹرسائیکل سٹینڈ،شہریوں کو مشکلات

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں موٹر سائیکل سٹینڈ پر آگ برساتی دھوپ میں چھاؤں کا کوئی بندوبست نہ ہونے اور۔۔

 فی موٹر سائیکل 30روپے لینے پر سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنما مظہر عباس نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ، انتظامی افسروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئر مین مظہر عباس نے کہا کہ نشتر ہسپتال پارکنگ میں ہزاروں موٹر سائیکل تپتی دوپہر بغیر کسی شیڈ کے کھڑے رہتے ہیں جس کے باعث موٹر سائیکلوں کی ہوا نکل چکی ہوتی ہے اور خاص کر جب کوئی موٹر سائیکل پر بیٹھتا ہے تو بندہ کی جان نکل جاتی ہے مگر اے سی کمروں اور گاڑیوں میں بیٹھنے والے افسروں کو اس اذیت کا احساس کیوں ہو گا، انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال کا نظام بہت بہتر ہے جہاں موٹر سائیکل سٹینڈ پرسولر سسٹم لگوا کر چھاؤں کا بندوست بھی کر دیا ہے جس سے بجلی بل کی بھی بچت ممکن ہوتی ہے جبکہ موٹر سائیکل ٹوکن فیس بھی 10 روپے ہے ،کیا نشتر انتظامیہ اس جگہ پر سولر پینلز لگا کر بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ چھاؤں کا بندوبست نہیں کر سکتی،پہلی بات تو یہ ہے کہ ہسپتالوں میں مجبور افراد سیر و تفریح کے لئے نہیں آتے کہ ان سے پارکنگ فیس لی جائے جو بھی آتا ہے مجبوری سے آتا ہے جن سے تیس روپے ٹوکن فیس لینا بے حسی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں