پاک فوج کے جواب نے تاریخ رقم کردی ،عنایت رحمانی

پاک فوج کے جواب نے تاریخ رقم کردی ،عنایت رحمانی

ملتان (کرائم رپورٹر) علامہ عنایت اللہ رحمانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت اہلحدیث پنجاب، قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دفاع کے لئے پاک افواج بری،بحری اور۔۔

 فضائیہ نے سندور کو منہ توڑ جواب دے کر ملکی تاریخ میں تاریخ رقم کر دی مقبوضہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے جلد مظلوم کشمیریوں کی مودی حکومت سے جان چھڑائیں گے ۔اہلحدیث یوتھ فورس ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مودی حکومت نے اگر دوبارہ مذموم حرکت کی تو اہلحدیث فورس کے ہزاروں کارکنان سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام یوم تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے جس طرح ازلی دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جو کسی بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس لیے مودی حکومت ہوش کے ناخن لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں