کالج اساتذہ کا چہرہ حاضری سسٹم میں رجسٹریشن سے انکار،احتجاج کا اعلان

کالج اساتذہ کا چہرہ حاضری سسٹم میں رجسٹریشن سے انکار،احتجاج کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر) کالجز کے اساتذہ نے چہرہ حاضری سسٹم میں رجسٹریشن سے انکار کردیا۔۔

 ،احتجاج کا اعلان تفصیل کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے 95فیصد کالج اساتذہ نے چہرہ حاضری سسٹم میں رجسٹریشن سے انکار کر دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس پر پی پی ایل کے زیر اہتمام جلد احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایچ ای ڈی حکام جھوٹ بول کر اساتذہ کو گمراہ کررہے ہیں جس کا کھلا ثبوت وہ قرارداد ہے جو سینکڑوں اساتذہ نے دستخط کرکے ایچ ای ڈی کو ارسال کردی ہے اس کے باوجود کچھ پرنسپل نے جعلی سوفیصدر جسٹریشن کے سرٹیفکیٹ جمع کرانا شروع کردیئے ہیں ۔ پی پی ایل رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یہ جعلی سرٹیفکیٹس کو وائرل کرایا گیا تاکہ اساتذہ کے حوصلے پست کیے جا سکیں مگر یہ حربہ بھی ناکام ہو گیا ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ بے جا پابندیوں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، فیس اٹینڈنس کا مقصد اساتذہ کو بلا وجہ تنگ کرنا ہے ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جا ئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں