میڈیکل سٹورز کی آڑ میں اتائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

 میڈیکل سٹورز کی آڑ میں اتائی  انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی،میلسی، بوریوالا، کرم پور،مترو،ٹبہ سلطان پور،لڈن، ماچھیوال، دوکوٹہ سمیت متعدد قریبی علاقوں مبینہ طور پر میڈیکل سٹورز کی آڑ میں اتائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے۔۔۔

 غیر تربیت یافتہ افراد نہ صرف خود ساختہ ڈاکٹری کر کے مریضوں کو خطرناک انجام تک پہنچا رہے ہیں بلکہ ناقص، غیر معیاری اور تھرڈ کلاس دوا ساز کمپنیوں کی ادویات بھی انتہائی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق متعدد میڈیکل سٹورز پر بیٹھے یہ جعلی معالج کسی رجسٹرڈ ادارے سے تربیت یافتہ ہیں اورنہ ہی ان کے پاس پریکٹس کا قانونی لائسنس ہے ،عوام کو دھوکا دیکر مہنگے نسخے لکھ کر غیر معیاری ادویات فروخت کررہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں