پاک افواج نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات وچیئرمین وزیراعلیٰ انیشیٹوکمیٹی ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ پاکستان کے بہادر اور غیور عوام مبارکباد کی مستحق ہیں کہ بھارت کی جارحیت۔۔۔
مذموم عزائم اور غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیر اعظم شہباز شریف ان کی کابینہ اورعسکری قیادت نے جس بہادری اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا پوری قوم کو اس پرفخر ہے ،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ قوم کے اندرایک جذبہ جہاداوراتحاد کا مظاہرہ 1965 میں دیکھا تھا اس کے بعد دنیا نے اب بھی دیکھا ہے کہ پاکستانی قوم سب سیاسی اختلافات بھلا کر سیسہ پلائی دیوار بن گئی،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکتبہ فکر نے مودی سرکار کا پاکستان پر حملہ کے خلاف افواج پاکستان،حکومت پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستانی فوج کے جوان پاک فضائیہ کے شاہین اور پاک بحریہ کے جوان اور افسران نے بڑی مستعدی سے نہ صرف پاکستان کا دفاع کیا بلکہ ہندوستان کی چھاؤنیاں،ائیربیسز کو تباہ کر دیا جس سے بھارت کا غرور اور گھمنڈ چکنا چور ہو گیا کریں گے ۔