بھارت کیخلاف فتح سے قوم کا مورال بلند ہوا، ثاقب خورشید

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کی بھارت کے خلاف کامیابیوں سے ہماری قوم کا مورال بلند ہوا۔۔۔
اب ہر شعبہ زندگی میں مزید ترقی ہوگی جس کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر فورس کو جاتا ہے ،مودی اپنے عوام کو دھوکا دینے کے لیے اب بھی بڑھکیں مار رہا ہے کر کچھ نہیں سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثاقب خورشید کا کہنا تھا کہ جائز منافع ،صاف گوئی اور محنت ہر کاروبار کو ترقی بخشتی ہے ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ ساری قوم موجودہ حکومت اور پاک افواج کی پشت پر ہے ۔