ضلع کوٹ ادومیں 13میں سے 10یوٹیلیٹی سٹور بند

ضلع کوٹ ادومیں 13میں سے 10یوٹیلیٹی سٹور بند

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلع کوٹ ادومیں قائم 13یوٹیلیٹی سٹوروں میں سے 10یوٹیلیٹی سٹور بند،ڈیلی ویجزملازمین بھی فارغ کردئیے گئے ،ریگولر ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ ہوسکی۔۔۔

یوٹیلیٹی سٹوربندہونے سے ضلع کوٹ ادو کے درجنوں ملازم بیروزگارہوگئے ۔ ضلع کوٹ ادو میں قائم سٹی کوٹ ادوکاایک،چوک سرور شہید کے 2اور دائرہ دین پناہ، چکردری، احسانپور، سنانواں، محمودکوٹ،گجرات اڈہ گرمانی میں قائم اکلوتے یوٹیلٹی سٹورزمکمل بند کردئیے گئے ،یوٹیلٹی سٹور پر کام کرنے والے درجنوں ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیاجبکہ ریگولر ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ ہو سکی،دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورزکے بندہونے سے ہزاروں غریب سستی اورمعیاری اشیاء خوردونوش حاصل کرنے سے محروم ہو گئے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورملازمین کوگھر بھیجنے سے سینکڑوں گھرانوں کے کفیل بے روزگار ہو گئے ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بند کئے گئے یوٹیلیٹی سٹوروں کو بحال کر کے غریب لوگوں کوسستی اشیاء فرام کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں