آشناء کی فائرنگ،پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کا شوہر زخمی

 آشناء کی فائرنگ،پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کا شوہر زخمی

بورے والا(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا )پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے دوسرے مبینہ آشناء نے اسکے شوہر کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔۔۔

زخمی کانسٹیبل ہسپتال منتقل۔تفصیل کے مطابق بورے والا کچہری کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل شعیب کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔زخمی کانسٹیبل کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کانسٹیبل شعیب نے گزشتہ روز عدالت کے روبرو پسند کی شادی کی تھی جبکہ ملزم عادل بھی اسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسے اس شادی کا رنج تھا جسکی بنا پر اس نے کانسٹیبل کو زخمی کردیا ۔تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں