سیوریج لائن میں شگاف ، مرمتی کام کی جلد تکمیل کیلئے واسا کو ڈیڈ لائن

سیوریج لائن میں شگاف ، مرمتی کام کی جلد تکمیل کیلئے واسا کو ڈیڈ لائن

ملتان(وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضاخان کی ہدایت پر شالیمار کالونی کے کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام دن رات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور انہوں نے مرمت کا کام 24 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے ۔

انہوں نے کراؤن فیلیئر سے ملحقہ علاقوں میں واٹر سپلائی بندش کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر سپلائی کا سلسلہ بحال کروا دیا ہے جبکہ واٹر باؤزر کے ذریعے بھی فراہمی آب کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے واٹر سپلائی ڈویژن کو احکامات جاری کردیئے ہیں واضح رہے کہ گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ شالیمار کالونی میں سیوریج لائن میں شگاف پڑگیا ہے اور شہریوں کو آمد رفت میں پریشانی کا سامنا ہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ موقع کا دورہ کر کے موقع کا معائنہ کیا تھا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سیوریج نارتھ ڈویژن رانا محمد اکرام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگشت سیوریج سب ڈویژن فضل الرحمان کو موقع پر طلب کر کے کراؤن فیلیئر کی مرمت کا ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 24 انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن پر شگاف پڑا ہے اور سیوریج لائن کی گہرائی 16 فٹ ہے اور کراؤن فیلیئر کی گہرائی کی وجہ سے ارد گرد کی عمارات کو خطرات ہونے کے پیشِ نظر شٹرنگ کے ساتھ مرمت کا کام جاری ہے اور موقع پر عارضی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے نکاسی آب کا سسٹم رواں رکھا جا رہا ہے اس دوران ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے موقع پر حفاظتی اقدامات کرنے اور مرمت کاکام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں