ریلوے اراضی کے قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن

ریلوے اراضی کے قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن

ملتان (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات پر ریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ریلوے سٹیشن فورٹ عباس ( فورٹ عباس - بہاول نگر بند سیکشن کے نزدیک 2 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کروا لی گئی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن نے گزشتہ ریلوے سٹیشن فورٹ عباس ( فورٹ عباس - بہاول نگر بند سیکشن )ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا آپریشن میں فیاض احمد SI/SHO تھانہ ریلوے پولیس بہاول نگر ،محمد اظہر IOWریلوے بہاول نگر ،محمد عباس PWI ریلوے بہاول نگر ، ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمین نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن 4عدد کمرشل پلاٹ جن پر ٹف ٹائل اور پکا سولنگ لگا کرناجائز قبضہ کیا ہوا تھا۔ٹف ٹائل اور سولنگ کو اکھاڑ کر 4 کنال کمرشل اراضی واگزار کروائی گئی۔اسکے علاوہ چھپر ،تھڑے ,پکا اینٹوں والا بھٹہ کی دیواریں کل ( ساڑھے پانچ کنال) کمرشل اراضی واگزار کروائی گئی۔ جسکی مالیت2 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ ریلوے زمین واگزار کروائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں