لودھراں کی 4بڑی تنظیموں کے درمیان ایم او یو پر دستخط
لودھراں(سٹی رپورٹر ) شہر کی تعمیر و ترقی ،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے لودھراں کی چار بڑی تنظیموں کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے ۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، پریس کلب رجسٹرڈ ۔ مرکزی انجمن تاجران انجمن آڑھتیان غلہ منڈی رجسٹرڈ کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ایم او یو سائن کرنے کے بعد فائلز کا تبادلہ کیا ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اللہ نواز محسن ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری محمد جاوید میو چوہدری ایڈووکیٹ ،صدر مرکزی انجمن تاجران ملک محمد اصغر آرائیں جنرل سیکرٹری طاہر جاوید بھٹی،صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی محمد طفیل ٹھاکر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ملک طاہر چنڑ نے ایم او یو پر سائن کرنے کے بعد ایک دوسرے سے فائلز کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاروں بڑی تنظیموں کے صدور نے کہا کہ چاروں تنظمیوں کے اکٹھے ہونے سے لودھراں ڈسٹرکٹ کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ چاروں تنظیمیں مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے کی مدد کریں گی جوکہ اچھا شگون ہے کافی عرصہ بعد اس طرح کا اجتماعی قدم اٹھایا گیا۔ امید ھے اس سے لودھراں کے اجتمائی مسائل حل ہوں گے اور تنظیمیں بھی مضبوط ہوں گی۔