میلسی:ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
میلسی (نامہ نگار ) پانچ ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق موضع فدہ کے۔۔
چاہ بخشن والا پر رات کی تاریکی میں پانچ ڈاکوؤں نے واردات کی نیت سے دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود ایک شخص کو پکڑ کر رسیوں سے باندھ دیا اس دوران شور سن کر اللہ دتہ نامی نوجوان موقع پر آگیا ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اس دوران ڈاکو فرار ہوگئے ۔