اغوا کے مختلف واقعات 6 افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات میں چھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو محمد مرزا نے۔۔
بتایا کہ اپنی ہمشیرہ 12سالہ اقرا کو گھر چھوڑ کر چلے گئے واپس آئے تو ہمشیرہ موجود نہ تھی جسے ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ شاہ شمس پولیس کو ممتاز بی بی نے بتایا کہ ملزمان مزمل ،مدثر اور صفدر نے میری بھانجی کو اغوا کیا اور بردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے ۔