چوری کی وارداتیں، شہری، نقدی اور سامان سے محروم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری، نقدی اور سامان سے محروم ہوگئے ۔ نقدی ،طلائی زیورات ، سولر انورٹر اور۔۔
پانی والی موٹر چوری، مقدمات درج۔ تھا نہ سٹی کے علاقہ وارڈ1محلہ جوگیاں والا میں محمد رمضان الحق قریشی کے گھرسے رات کی تاریکی میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور ایک لاکھ70ہزار مالیت کاسونا ،موضع کہیری سنانواں میں سید امجد حسین کے رقبہ واقع موضع درگھ اڈا لال میر سے سولر سسٹم کا انورٹر مالیتی 45 ہزار روپے ، تھانہ صدر کے علاقہ موضع ٹبہ غیر مستقل غربی میں غلام فرید گرمانی کے رقبہ سے 35 ہزار مالیت کی موٹر چوری ہوگئی۔پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔