ریت اٹھانے پر تنازع ،ٹھیکیداروں کی فائرنگ ، 1شخص زخمی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی،خبرنگار )تھانہ صدر کی حدود 79 ڈبلیو بی میں ریت اٹھانے پر تنازع ،ٹھیکیداروں کی فائرنگ سے مقامی شخص زخمی ۔
ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود 79 ڈبلیو بی میں ریت کے گڑھے سے سلیم مغل اپنے ڈرائیور عامر جٹ و دیگر مزدوروں کے ہمراہ ریت اٹھانے گیا تو موقع پر موجود عملہ اور ٹھیکیدار کے بیٹے انس شاہد کے ساتھ ریت کی پیمائش پر جھگڑا ہوگیا ،اس دوران انس شاہد اور علی نے پستول تیس بور اور کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکرڈرائیور عامر جٹ شدید زخمی ہوگیا جسے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔