کارسرکار میں مداخلت، سرکاری نوٹس پھاڑنے پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری نوٹس کو پھاڑنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
چہلیک پولیس کو ایکسائز انسپکٹر نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم محمد عامر نے چسپاں شدہ نوٹس کو اتارکر پھاڑ دیا اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے عملہ کو گالیاں دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ارتکاب جرم کیا ۔