زیادتی کیس، مجرم کو 10سال قید ،1لاکھ روپے جرمانہ

زیادتی کیس، مجرم کو 10سال  قید ،1لاکھ روپے جرمانہ

سرائے سدھو (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد مختار نے زیادتی کیس کے مجرم کو 10سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ نواں شہر میں درج زنا کے مقدمہ کا  فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد مختار نے مجرم ناظم حسین تھہیم سکنہ سلارواہن کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مقدمہ چار سال قبل درج کیا گیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے (ش) کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے مکمل سماعت اور شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں