تجاوزات کیخلاف کارروائی متعدد رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

میاں چنوں( تحصیل رپورٹر)انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائی، متعدد رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان کی ہدایت پر ضلع کونسل میاں چنوں کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی ۔
انسپکٹر ملک الطاف حسین و عملہ نے اڈا پل گھراٹ پر تجاوزات ختم کردیں۔ملک الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، اس لیے یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔