جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ، گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیلنے لگا

جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ، گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیلنے لگا

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا) کبیروالا و نواحی علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع اور گندگی کے ڈھیر موجود،ضرغام شہید سکول کی دیوار کے ساتھ سیوریج کا پانی جمع اورگندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔۔۔

کچرا دان بھی پانی میں پڑا ہے ،بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے ، مکین خود ہی کچرے کو نذر آتش کردیتے ہیں ، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں