آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مثبت اقدام قرار،مبارکباد

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مثبت اقدام قرار،مبارکباد

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے فیصلے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔۔۔

 اس فیصلے کو پاکستان کے وقار اور سلامتی کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے ۔ رکنِ پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی ترقی ایک تاریخی فیصلہ ہے جو ملک کی خودمختاری اور عسکری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ ممبر ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری مختار احمد بھٹی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں حالیہ جنگ میں بھارت کو ناکوں چنے چبوانے پر عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی کا باعث بن رہی ہیں ،پاک فوج کی جرات ؤ بہادری کی پوری دنیا معترف ہوئی ہے ،یہ اعزاز پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے ۔ صدر انجمن تاجران ارشاد احمد بھٹی نے اسے وطن کی خدمت اور قربانیوں کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عسکری قوت کو مزید مضبوط کرے گا۔ عبدالعزیز بھٹہ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بصیرت اور حب الوطنی نے انہیں اس عظیم مقام تک پہنچایا، یہ ترقی عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو مزید بہتر بنائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں