زکریا یونیورسٹی،دوسری شادی، دوبارہ نوکری کا سرٹیفکیٹ طلب
ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں دوسری ا شادی اور دوبارہ نوکری کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کافیصلہ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے پنشن کی شفاف تقسیم کے لئے نئے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا ہے ۔
اس وقت ریٹائرافراد کو ہر تین ماہ کے بعد اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوتا ہے تاکہ پنشن ہولڈر کی صحت کا ریکارڈ رہے اب یونیورسٹی تمام ریٹائرڈ افرادسے دوسری شادی اور دوبارہ نوکری بارے بھی معلومات لینے کافیصلہ کیا ہے ۔جس کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوسری شادی کرلی ہو اور دوسری کہیں جگہ دوبارہ نوکری کرلی ہواس کی تفصیل جمع کرانا ہوگی اس بابت سرٹیفکیٹ ہرتین ماہ بعد جمع کرانا ہوگا۔