عید الاضحیٰ پر صفائی انتظامات کیلئے پلان تیار

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عید الاضحی پر مثالی صفائی انتظامات کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عید ایام میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹر کا عملہ گھر گھر آلائشوں کو اکٹھا کرکے محفوظ انداز میں ٹھکانے لگائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان بیس مینجمنٹ کمپنی کے آفس میں منقعدہ سول سوسائٹی او ر تاجر نمائندوں سمیت سٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینئر منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی انتظامات اور کنٹریکٹرز کی جانب سے عید الاضحی کے پلان پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ عید الاضحی پر نجی کنٹریکٹرز کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا اور عوام کو ماضی کی نسبت بہتر صفائی نظام مہیا کیا جائے گا ۔