داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے طلبہ کی زندگیاں دائو پر
ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے لئے بچوں کی زندگیاں دائو پر لگادیں ۔۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے چھٹیوں کا اعلان تو کردیا اور اوقات کار میں بھی کمی کردی مگر شدیدگرمی سے بچوں کی حالت خراب ہوچکی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن حکام نے اپنے معمولی ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے کم سِن بچوں کو شدید گرمی میں سکول آنے پر مجبور کر رہے ہیں اور گرمی کی چھٹیاں چند روز پہلے کرنے سے اس لئے انکار کر رہے ہیں کہ انہیں سکولوں میں انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے جبکہ فیصلہ حکومت کے اپنے فیصلے کے خلاف ہے جس میں پہلے کہا گیا تھا کہ چھٹیاں 22 مئی سے ہوجائیں گی مگر بعد ازں ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے بچوں کی جان کوداو پر لگادیاگیا ۔اس صورتحال میں کلاس رومز میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہونے سے حبس گرمی سے طلبہ کا براحال ، یومیہ متعدد طلبہ بے ہوش ہوجاتے ہیں۔ والدین ، اساتذہ نے محکمہ سکولز کی پالیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 22مئی سے چھٹیوں کا اعلان کا کیا ۔ محکمہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کی زندگیاں دائو پر لگادیں۔ بچے ہیٹ سٹروک کا شکار ہورہے ہیں لیکن حکام کو کوئی پرواہ نہیں۔والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے بلا تاخیر گرما تعطیلات کا اعلان کیا جائے ۔بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے ۔