خضدار سکول بس پرحملہ انسانیت دشمنی کا ثبو ت ،شوکت حیات بوسن
بند بوسن (نامہ نگار )سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت حیات بوسن نے خضدار سکول بس پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ۔۔
کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر انسانیت دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔انہوں نے شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے صدمہ ہے ،ایسے واقعات کے تدارک کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن طاقتیں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ،پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی ہر سازش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔