انجمن آڑھتیاں کی پاک فوج کے حق میں اظہار تشکر ریلی

انجمن آڑھتیاں کی پاک فوج کے حق میں اظہار تشکر ریلی

بورے والا(سٹی رپورٹر )انجمن آڑھتیان سبزی منڈی بورے والا کے صدر حاجی عاشق علی آرائیں کی قیادت میں سبزی منڈی میں اظہار تشکر ریلی نکالی گئی ۔۔

حاجی عاشق علی آرائیں نے کہا کہ قوم کو آپریشن بنیان مرصوص پر ناز ہے ،پاک فوج نے نہ صرف امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ بھارت کا غرور بھی خاک میں ملا دیا ،پاکستان کی دفاعی حکمت عملی نے دنیا کو حیران کر دیا ،پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بتایا کہ امن خواہش ہے کمزوری نہیں ،پاکستان کو بھارت پر فتح عوام کے اتحاد کی وجہ سے ہوئی ہے ،یہی ہماری اصل طاقت ہے ،ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر چودھری صغیر احمد رامے نے کہا کہ بھارت کو تاریخی شکست سے پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا ہے ،پاک فوج کے جوان فضاؤں کے شاہین ہیں ،عوام نے اپنی فوج سے محبت کا ثبوت دیا جو اتنی بڑی ریلی میں شریک ہوئے ،ملک کے تحفظ کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ریلی میں انجمن تاجران کے رہنماء شیخ عابد فاروق،راؤنور محمد،حاجی محمد یاسین، محمد علی ندیم،طاہر رشید بھٹی،واجد علی بھٹی،حاجی ملک نواز احمد کے علاوہ آڑھتیوں اور مزدور طبقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں