الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحق افراد میں سبزی و فروٹ کے ٹھیلے تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحق  افراد میں سبزی و فروٹ کے ٹھیلے تقسیم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کے زیرِ اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر فیصل ٹاؤن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔۔

جس کا مقصد بے روزگار افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا اس موقع پر مستحق افراد میں سبزی و فروٹ کے ٹھیلے تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی سرپرست علی وقاص ہنجرا اور ضلعی صدر سید جاوید حسین شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی ملک مقصود اطہر اعوان،چوہدری شاہد دوگل،محمد ساجد بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں