ڈی پی او وہاڑی کی ماچھیوال میں کھلی کچہری، مسائل سنے

ڈی پی او وہاڑی کی ماچھیوال میں کھلی کچہری، مسائل سنے

وہاڑی،ماچھیوال (خبر نگار،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چک نمبر 557 ای بی ماچھیوال میں کھلی کچہری۔۔

 ، عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے ، مقدمات میں ریکوری، لڑائی جھگڑے اور لین دین کے معاملات سمیت معمولی نوعیت کی شکایات موصول ہوئیں۔ ڈی پی او وہاڑی نے سیاسی و سماجی شخصیت ساجد سرور، چودھری مقبول آرائیں ،رانا نصیر خان ودیگر سے ملاقات بھی کی اور شہریوں نے بھی پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور منشیات کے خلاف کارروائیوں کو سراہا۔ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال رائے ساجد حسین کی سربراہی میں ٹیم کو منشیات کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کے دوران بدنام زمانہ ڈھڈی گروپ کے چار بین الاضلاعی ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیتی 65 کلو سے زائد منشیات برآمد کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں