منشیات فروش گرفتار ،1کلو سے زائد آئس برآمد

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کملی والا چوک سے منشیات فروش بلال عرف بالا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قبضے سے شاپر میں چھپائی گئی 1100 گرام کرسٹل وائٹ آئس کے ساتھ ساتھ منشیات کی خرید و فروخت میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور 4 ہزار روپے بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔