ڈسپنسر کا ماں کا علاج کرانے آئے پولیس ملازم پر قینچی سے حملہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ضلعی ہسپتال وہاڑی میں ڈسپنسر نے ماں کا علاج کروانے آئے سی ٹی ڈی پولیس میں ۔۔
ملازم پر قینچی کا وار کرکے شدید زخمی کردیا ،بہاولپور ریفر ،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔تفصیل کے مطابق ضلعی ہسپتال میں ڈسپنسر نے قینچی کا وار کرکے سی ٹی ڈی پولیس ملازم آصف نواز سکھیرا کو شدید زخمی کردیا ۔ آصف نواز نے بتایا کہ وہ شہید سب انسپکٹر نواز سکھیرا کا بیٹا ہے ،اپنی والدہ کو سر میں چوٹ لگنے کے بعد ایمرجنسی لایا تو وہاں موجود ڈسپنسر اسنان حسنین مقبول کو خون زیادہ بہنے پر جلدی انجکشن لگوانے کا کہا تووہ مشتعل ہوگیا اور والدہ کا سر زور سے پٹخ دیا جس پر میں نے منع کیا تو اس نے ہاتھ میں پکڑی قینچی سے مجھ پر حملہ کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر محمد رضوان پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کاروائی کا آغاز کردیا ۔ہسپتال انتظامیہ نے شدید زخمی آصف نواز کو بہاولپور ریفر کردیا ۔